Saturday, 18 March, 2006, 16:04 GMT 21:04 PST
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سٹیورٹ کلارک نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سٹیورٹ کلارک نے پہلی اننگز میں پانچ جبکہ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔اگر وہ ایک اور وکٹ حاصل کرنےمیں کامیاب ہو جاتے تو وہ پہلے ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی بولر ہوتے۔
جنوبی افریقہ کی دونوں اننگز میں کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری مکمل نہ کر سکا۔ جے روڈلف اکستالیس رنز کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں اوپنر میتیھو ہیڈن کے شاندار 94 رنز کی بدولت 307 رنز بنائے۔