Monday, 13 March, 2006, 02:29 GMT 07:29 PST
نیوزی لینڈ نے فاسٹ بولر شین بونڈ کی شاندار کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیزکو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی ہے۔
آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 291 کا ٹارگٹ ملا تھا لیکن اس کی تمام ٹیم 263 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ ایک سو اڑتالیس کے سکور پر گری لیکن اس کے بعد کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔
نیوزی لینڈ کی جیت میں فاسٹ بولر شین بونڈ کا اہم کردار رہا۔ شین بونڈ نے برآئن لارا کو پہلی گیند پر ہی بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو ایک اہم کامیابی دلائی۔ شین بونڈ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پچھلے سولہ ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی یہ چودہویں شکست ہے۔
میچ کے پانچوں اور آخری روز ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیئے پنتالیس رن کی ضرورت تھی اور اس کے دو کھلاڑی موجود تھے۔ ویسٹ انڈیز کے دونوں کھلاڑی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے شین بانڈ نے پانچ جبکہ ڈینیئل ویٹوری نے تین اور ناتھن آسٹل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم: ہمیش مارشل، جے ہاؤ، سٹیفن فلیمنگ، پی فلٹن، ناتھن آسٹل، سکاٹ سٹائرس، بی میکلم، ڈینیئل ویٹوری، جیمز فرینکلن، کرس مارٹن، شین بانڈ
ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل، ڈیرن گنگا، رمیش سروان، چندرپال، برائن لارا، ڈیون سمتھ، براوو، دنیش رام دین، بریڈ شا، فیڈل ایڈورڈز، جے ٹیلر