Friday, 10 March, 2006, 07:10 GMT 12:10 PST
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان موہالی میں کھلیے جانے والےدوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا۔
کولنگ وڈ کی وکٹ حاصل کرکے اب انیل کمبلے کو ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو وکٹوں کے ہدف تک پہنچنے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔
میچ کےپہلے دن انگلینڈ کے کپتان اینڈریوفلنٹاف نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کافیصلہ کیا لیکن بارش اور کم روشنی کی وجہ سے چالیس اوور ضائع ہوگئے۔
کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نےچار وکٹوں کے نقصان پر ایک سوتریسٹھ رن بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
![]() | |
| کالنگوڈ بولڈ ہو گئے |
کھانے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہونے پر انگلینڈ کے این بیل 38 رنز پر انیل کمبلے کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی وکٹ پینتیس رنز پر اس وقت گری جب عرفان کی گیند پر سٹراس آؤٹ ہوئے۔ سٹراس نے اٹھارہ رنز بنائے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی الیسٹر کک عرفان پھٹان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انڈیا کی جانب سے عرفان پھٹان نے تئیس رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
پیٹرسن نے این بیل کے ساتھ مل کر اکاسی رن بنائے۔ پیٹرسن چونسٹھ رن بنانے کے بعد مناف پٹیل کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اس ٹیسٹ میں وی وی ایس لکشمن اور محمد کیف کو انڈین ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم:
سٹراس، کک، بیل، کولنگ ووڈ، پیٹرسن، اے فلئر، پلنکٹ، ہوگارڈ، ہرمیسن، پینیسر۔
انڈین ٹیم:
سہواگ، جعفر، ڈراوڈ، تندولکر، یوراج سنگھ، دھونی، کمبلے، چاولا، ہربھجن، پٹیل۔