Tuesday, 07 March, 2006, 08:08 GMT 13:08 PST
انگلینڈ کے کھلاڑی سائمن جونز گھٹنے کی چوٹ کے باعث انڈیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
کوچ ڈنکن فلیچر نے کہا کہ مارکوس ٹریسکوتھک بھی، جو نجی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا چکے ہیں، اب اس سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ یہ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے اور شاید وہ ون ڈے سیریز بھی نہ کھیل پائیں‘۔
تاہم بیٹسمین کیون پیٹرسن کو کہنی کے ایکسرے کے بعد کھیلنے کے لیے اجازت مل گئی ہے۔
فلیچر نے کہا کہ تاحال اینڈریو فلنٹوف ہی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔
اتوار کے روز انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ناگپور میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ اگلا ٹیسٹ جمعرات سے موہالی میں ہو رہا ہے۔ تیسرا ٹیسٹ ممبئی میں ہو گا۔
اس کے بعد اٹھائیس مارچ سے پندرہ اپریل تک سات ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔
گزشتہ ہفتے سائمن جونز بایاں گھٹنا مڑ جانے کے باعث زخمی ہو گئے تھے اور انہیں وطن واپس لوٹنا پڑا تھا۔