Thursday, 02 March, 2006, 22:00 GMT 03:00 PST
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ناگپور میں کھیلے جانے والے کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے آخری تین وکٹوں پر ایک سو سینتالیس رنز کا اضافہ کر کے تیس سو ترانوے رن بنائے۔ بھارت نے جواب میں کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 136 رن بنائے تھے۔
انگلینڈ نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیالیس رنز سے کیا تھا۔
دوسرے روز کے کھیل کی خاص بات پال کولنگوڈ کی شاندار سینچری تھی۔ کولنگوڈ نے ایک سو چھیالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بھارت نے اپنی اننگز کا محتاط انداز میں آغاز کیا۔بھارت کے نائب کپتان وریندر سہواگ صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن کپتان راہول ڈراوڈ نے اوپنر وسیم جعفر کے ساتھ ملک کر انڈیا کی اننگزکو بہتر کرنا شروع اور انڈیا کا سکور ایک سو چھتیس تک پہنچا دیا۔
انگلینڈ کے آل رونڈر اینڈریو فلنٹاف اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔