Thursday, 02 March, 2006, 10:54 GMT 15:54 PST
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ناگپور میں کھیلے جانے والے کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے آخری تین وکٹوں پر ایک سو سینتالیس رنز کا اضافہ کر کے اپنی پوزیشن مضبوط بنا لی ہے۔
پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیالیس رنز بنائے تھے۔
دوسرے روز کے کھیل کی خاص بات پال کولنگوڈ کی شاندار سینچری تھی۔ کولنگوڈ نے ایک سو چھیالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بھارت نے اپنی اننگز کا محتاط انداز میں آغاز کیا۔بھارت کے نائب کپتان وریندر سہواگ صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن کپتان راہول ڈراوڈ نے اوپنر وسیم جعفر کے ساتھ ملک کر انڈیا کی اننگزکو بہتر کرنا شروع اور انڈیا کا سکور ایک سو چار رنز تک پہنچا دیا۔
انگلینڈ کے آل رونڈر اینڈریو فلنٹاف اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔