http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 07 February, 2006, 13:04 GMT 18:04 PST

آؤٹ ہونے کے طریقے

کرکٹ کے قوانین کے تحت امپائر کسی بھی بیٹسمین کو اس وقت آؤٹ قرار دے سکتا ہے جب اسے لگے کہ بیٹنگ کرنے والا کسی فیلڈر کے سامنے آ گیا ہے جو اس کا کیچ پکڑنے والا تھا یا اسے رن آؤٹ کرنے والا تھا۔

لیکن اس طرح کی آبسٹرکشن یا فیلڈر کے سامنے آمنے کو واضح طور پر دیکھا جا سکے اور یہ بالکل صاف ظاہر ہو کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔

اس طرح کا آؤٹ ہونا ایک عام بات نہیں اور اس کی مثالیں بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں۔ لیکن پھر بھی کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے۔ تاہم پاکستانی کپتان انضمام الحق حال ہی میں اس طرح دو مرتبہ آؤٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حال ہی میں ہونے والی کرکٹ سیریز میں فیصل آباد ٹیسٹ میں ہارمیسن کی تھرو پر خود کو بچانے کی کوشش میں انضمام رن آؤٹ ہو گئے تھے۔

پیر کو پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں انڈیا کے خلاف ہونے والے ون ڈے میں بھی وہ اسی انداز میں آؤٹ ہوئے۔

وہ اس وقت اپنی کریز سے باہر تھے جب انہوں نے انڈیا کے کھلاڑی سریش رائنا کی طرف سے پھینکی گئی تھرو کو اپنے بیٹ سے روکا۔

انڈیا کے فیلڈروں کی اپیل پر امپائر نے پاکستانی کپتان کو آؤٹ قرار دے دیا۔