Friday, 27 January, 2006, 13:32 GMT 18:32 PST
انگلینڈ نے دورہ بھارت کے لیے سولہ رکنی کرکٹ ٹیم میں نوجوان سکھ سپنر مونٹی پانیسر کو شامل کیا ہے۔
اگر مونٹی پانیسر ٹیسٹ ٹیم میں چن لیے گئے تو وہ انگلینڈ کی پہلے سکھ کھلاڑی ہوں گے۔
تیئس سالہ پانیسر کا خاندان بھارتی پنجاب سے ہے لیکن وہ انگلینڈ میں پیدا ہوئے اور یہیں، لوٹن میں، پلے بڑھے ہیں۔
گزشتہ سیزن میں انہوں نے صرف آٹھ میچوں میں اکیس اعشاریہ چون کی اوسط سے چھیالیس چیمپئن شپ وکٹ حاصل کیے۔
انگلینڈ کے تجربہ کار سپنر ایشلے جائلز جو پاکستان دورے کے دوران زخمی ہو کر وطن واپس آ گئے تھے، ابھی تک کولہے کے آپریشن سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔
![]() | |
| پانیسر نے ایک سیزن میں چھیالیس چیمپئن شپ وکٹ حاصل کیے ہیں |
انگلینڈ کے چیف گریونی نے کہا ایشلے جائلز پر جو معلومات ان کو ملی ہیں ان کے مطابق ایشلے جائلز کو مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل آرام کی ضرورت ہے
انگلش ٹیم : مائیکل وان(کپتان) ، مارکس ٹریسکوتھک( نائب کپتان) ،اینڈریو سٹراس، این بیل، کیون پیٹرسن ، پول کولنگوڈ ، اینڈریو فلنٹاف، گیرنٹ جونز، میتھو پرائر، سٹیفن ہارمیسن ,میتھو ہوگارڈ، لیئم پلنکٹ، گیرنٹ جونز، ایشلے جائلز، مونٹی پانیسار اور شان یوڈال۔