http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 26 January, 2006, 13:48 GMT 18:48 PST

شیعب کی فٹنس مشکوک

فاسٹ بولر شعیب اختر گھٹنے میں تکلیف ہے اور ان کی کراچی ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔

پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شعیب اختر کے گھنٹے میں تکلیف ہے اور یہ تکلیف اگر اگلے دو دنوں میں ختم نہ ہوئی تو کراچی ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستانی کپتان انضمام الحق نے شعیب اختر کے گھٹنے میں تکلیف کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کراچی ٹیسٹ کے لیے فٹ ہو پائیں گے یا نہیں۔ انضمام الحق نے کہا شعیب اختر ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ان کی شمولیت کا انحصار ان کی فٹس پر ہے۔

تیس سالہ شیعب اختر پاک بھارت سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کر پائے ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان انگلینڈ سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں شیعب اختر سترہ وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے سب کامیاب بولر تھے۔