Wednesday, 25 January, 2006, 07:18 GMT 12:18 PST
فیصل آباد میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بھارت کے خلاف دو سو اکاون رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستانی اننگز کے چوہترویں اوور میں کھانے کے وقفے پر پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اور اس کا سکور دو سو چھیاسٹھ ہے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کامران اکمل 78 رنز اور اور سلمان بٹ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز یہ اشارہ دیا تھا کہ میچ کے پانچویں دن پاکستان اپنی برتری بڑھا کر اننگز ڈیکلیئر کر دے گا۔
میچ کا تفصیلی سکور کارڈ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں