Wednesday, 25 January, 2006, 10:42 GMT 15:42 PST
مناء رانا
بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کراچی میں ہونے والے پاک بھارت سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
لاہور اور فیصل آباد کے لیے سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی ٹیم دی تھی لیکن کراچی کے لیے سولہ رکنی ٹیم دی گئی ہے۔
فاسٹ بالر عمر گل کوٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین فیصل اقبال سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
مبصرین کرکٹ کی رائے میں فیصل اقبال کو شامل کرنے کے در پردہ وجہ انضمام کی مشکوک فٹ نس ہے۔ اگر کراچی ٹیسٹ میچ تک انضمام مکمل فٹ نہ ہو سکے تو ٹیم کو ایک مڈل آڈر بیٹس مین کی ضرورت ہو گی۔
شعیب ملک کو ان کی والد کی وفات کے سبب کراچی ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں نہیں لیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق شعیب کے خاندان کو اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ رھنے کی ضرورت ہے اسی لیے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
عاصم کمال کو بھی ان کے والد کے بیماری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
سولہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: انضمام الحق (کپتان) یونس خان ، محمد یوسف، عبدالرزاق،شعیب اختر،شاہد آفریدی،محمد سمیع،سلمان بٹ،رانا نوید الحسن، ارشدخان، دانش کنیریا، عمران فرحت، عمر گل،
کامران اکمل اور فیصل اقبال ، محمد آصف