http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 30 December, 2005, 02:43 GMT 07:43 PST

آسٹریلیا کی 184 رنز سے فتح

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے آخری دن آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 184 رن سے ہرا دیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے اسے جیت کے لیے 366 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج کی کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے اس تین روزہ سیریز میں صفر کے مقابلے ایک سے برتری حاصل کرلی ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے لیے شین وارن نے سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کیے اور گلین میکگرا کو تین وکٹ ملے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 355 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں اس نے سات وکٹ پر 321 رنز بناکر اپنی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے لیے شان پولک نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلیا کے لیے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹسمین مائیک ہوسی مین آف دی میچ قرار پائے۔

دونوں ٹیمیں دو جنوری سے سِڈنی میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گیں۔