Monday, 26 December, 2005, 17:47 GMT 22:47 PST
اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی حکومت نے بھارتی شائقین کے لیے تقریباً آٹھ ہزار ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پروگرام کے مطابق بھارتی ٹیم چھ جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے میچ کھیلیں گی۔
خدشہ ہے کہ موسم سرما میں دن کا چھوٹا دورانیہ اور محدود روشنی کھیل کو متاثر کرسکتے ہیں جیسا کہ حال ہی میں ہونے والی پاک-انگلینڈ سیریز میں ہوا تھا۔
تاہم پاکستان کے ایک ترجمان کا کہنا ہے ’ہمیں یہ صورت حال تو برداشت کرنی ہی ہوگی کیونکہ سال میں صرف یہی ایسا وقت ہے جب ہم اپنے ملک میں کرکٹ کا سیزن رکھ سکتے ہیں’۔
چند روز پہلے ہی بھارت نے اس سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے ’انہوں نے بہت کی متوان، مضبوط اور تجربہ کار ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
تاہم انگلینڈ کے ساتھ حالیہ سیریز میں زبردست کامیابی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند کردیے ہیں۔
پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ بھارتی شائقین بھی اس سیریز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔