Thursday, 01 December, 2005, 07:51 GMT 12:51 PST
عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف نے انگلینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری مکمل کی تو وہ سجدہ میں گرگئے۔
محمد یوسف نے تین سال قبل اسلام قبول کرلیا تھا لیکن اسے منظر عام پر نہیں لائے تھے انہوں نے اس کا باقاعدہ اعلان ستمبر میں کیا۔
محمد یوسف اسلام قبول کرنے سے پہلے نصف سنچری اور سنچری مکمل ہونے پر صلیب کا مخصوص نشان بناتے تھے یہ پہلاموقع ہے کہ انہوں نے سنچری بنانے کے بعد وہ اپنے دیگر ساتھی کھلاڑیوں کی طرح گراؤنڈ پر سجدہ کیا۔
دیکھنے والے خاص کر قذافی اسٹیڈیم میں موجود انگریز صحافی محمد یوسف کے سجدے میں گہری دلچپسی لیتے نظر آئے اور سجدے کے بارے میں مقامی صحافیوں سے استفسار کرتے رہے۔