Thursday, 17 November, 2005, 00:59 GMT 05:59 PST
عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام ملتان
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر میچ ریفری روشن مہاناما نے آہستہ اوور کروانے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی پر میچ فیس کا دس فیصد اور کپتان انضمام الحق پر بیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
قواعد وضوابط کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں دو اوورز کم کیے تھے۔
انضمام الحق اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر سلو اوور ریٹ پر جرمانے اور سرزنش کی زد میں آچکے ہیں۔
روشن مہاناما نے انگلش فاسٹ بولر میتھیو ہوگارڈ پر ضرورت سے زیادہ اپیلیں کرنے پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔