Wednesday, 21 September, 2005, 17:31 GMT 22:31 PST
پاکستان کی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ الیون کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں میں شمولیت پر خوش ہیں اور وہ میچ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔
انضمام الحق کو سچن تندولکر کے ٹیم میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے چنا گیا ہے۔ انضمام الحق نے ورلڈ الیون میں نہ چنے جانے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
انضمام الحق نے ورلڈ الیون کی ٹیموں میں سلیکٹ کیے جانے کے بعد بی بی سی کو بتایا کہ وہ ورلڈ الیون میں چنے جانے پر خوش ہیں اور وہ آسٹریلیا جائیں گے۔
انضمام الحق نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔
انضمام الحق نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹروں نے ان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لمبا سفر کرنے سے پرہیز کروں۔
انضمام الحق نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ آسٹریلیا تک کے سفر میں بریک کریں اور ان فٹ نہ ہوں
انضمام الحق نے کہا کہ اگر انہیں صرف کپتانوں کی میٹنگ میں جانا ہوتا تو کبھی اتنا لمبا سفر نہ کرتے لیکن اب ان کا نام ورلڈ الیون میں آیا ہے اس لیے وہ جائیں گے۔