http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 16 September, 2005, 01:52 GMT 06:52 PST

مائیک ٹائسن چیچنیا میں

سابق ہیوی ویٹ باکسنگ کے چیمپئن مائیک ٹائسن روس کی جنوبی ریاست چیچنیا پہنچے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔

وہ چیچنیا کے مشرقی شہر گوڈرمیز میں ایک باکسنگ کے مقابلے میں مہمان خصوصی ہیں۔

جس باکسنگ ہال میں یہ مقابلے ہو رہے تھے وہ ہال تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ٹائسن کے مداح ان سے آٹوگراف لینے کے لیے بے چین تھے۔

باکسنگ کے یہ مقابلے قتل ہونے والے سابق صدر احمد کادریوف کی یاد میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

سابق عالمی چیمپئن نے مداحوں سے کہا: ’میں نے ہمیشہ چیچنیا کی صورتِ حال ٹی وی پر دیکھی ہے لیکن آج آپ کے ساتھ کھڑا ہونا ایک بہت مشکل موقعہ ہے‘۔
ٹائسن
چیچنیا میں ٹائسن کے بہت مداح موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ جب وہ باکسنگ لڑتے تھے تو وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے مسلمانوں بشمول چیچنز کے لیے لڑتے تھے کیونکہ وہ انہیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔

چیچن 1992 میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد چھ سال جیل میں رہے تھے جہاں انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔

ٹائسن کو چیچنیا آنے کی دعوت سابق صدر کی بیٹے نائب وزیرِ اعظم رمضان کادریوف نے دی ہے۔