Sunday, 11 September, 2005, 07:43 GMT 12:43 PST
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین مقابلوں کے فائنل میں بلجیئم کی کم کلائسٹر نےفرانس کی میری پیئرس کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
کلائسٹر نے میری پیئرس کو 3 ۔6 اور 1 ۔ 6 سے شکست دی۔
اپنی فتح کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔گزشتہ برس کے واقعات کے بعد میرے لیے یہ بہت خاص ہے‘۔
سنہ 2004 میں کم کلائسٹر نے چار گرینڈ سلام مقابلوں کے فائنل میں شکست کھائی تھی اور اسی سال انہیں کلائی میں چوٹ بھی لگی تھی۔
تاہم سنہ 2005 میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سات مقابلے جیتے۔ وہ لگاتار سترہ میچوں میں ناقابلِ شکست رہیں۔
یو ایس اوپن سیریز کی فاتح ہونے کی وجہ سے کلائسٹر نے دو اعشاریہ دو ملین ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی ہے۔