Sunday, 04 September, 2005, 20:24 GMT 01:24 PST
روس کی ماریہ شاراپووا نے بھارت کی ثانیہ مرزا کو یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں تین سیٹ کے مقابلے میں چھ دو اور چھ ایک سے ہرا دیا۔
شاراپووا نے یہ میچ باآسانی انسٹھ منٹ میں جیت لیا۔ شاراپووا کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ اپنی ہم وطن نادیہ پٹرووا سے ہوگا۔
ثانیہ مرزا بھارت کی بہترین ٹینس کھلاڑی ہیں جن سے کافی امیدیں باندھی جاتی ہیں۔
اس میچ کے لیے بھارت میں کافی دلچسپی پائی جا رہی تھی اور لوگوں نے میچ دیکھنے کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔