http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 19 August, 2005, 20:50 GMT 01:50 PST

میراڈونا کا شو: ارجنٹائن میں سناٹا

ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر میراڈونا کو کون نہیں جانتا۔ ارجنٹائن کے اس عظیم فٹبال اسٹار کو جنوبی امریکہ خصوصاً ان کے اپنے ملک ارجنٹائن میں پوجنے کی حد تک پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن اب فٹبالر میراڈونا کھیل کے میدان کے بجائے ٹیلی ویژن کی اسکرین پر نودار ہوئے اور خوب خوب ہوئے۔

میراڈونا کا پورا کیرئیر غیرمعمولی اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اگر ایک طرف محض سترہ برس کی عمر میں ان کے بارے میں کہا جانے لگا کہ وہ دوسرے پیلے ہیں تو دوسری جانب ان کے مشہور عالم لیکن متنازعہ گول کی بدولت سن انیس سو چھیاسی کا عالمی کپ ارجنٹائن نے انگلستان کو ہرا کر جیت لیاتھا۔

بعد میں خود میراڈونا نے اقرار کیا تھا کہ انہوں نے گول کرتے ہوئے فٹبال کے قوانین کے خلاف ہاتھ بھی استعمال کیا تھا جس کا ریفری کو بالکل پتہ نہیں چلا۔

میراڈونا نے اس گول کو دست خدائی قرار دیا تھا۔ ریٹائرمنٹ سے پہلے اور بعد میں بھی وہ منشیات استعمال کرنے کے اسکینڈلز کی زد میں بھی رہے جس کی وجہ سے وہ سن انیس سو چوراسی کے عالمی کپ سے بھی باہر کردیے گئے۔
پچھلے سال ان کو کوکین کے استعمال کے بعد نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ منشیات کی علت سے صحتیاب ہوکr ٹی وی شو کر میزبان کے روپ میں نمودار ہوئے ہیں (اسٹارٹ انڈر) جہاں افتتاحی پروگرام میں ان کے مہمان تھے عظیم ترین فٹبال اسٹار پیلے۔

جب میراڈونا کا یہ شو شروع ہوا تو پورے ارجنٹائن میں جیسے سناٹا سا چھاگیا تھا اور لوگ ٹی وی اسکرین کے سامنے ہی جمے بیٹھے تھے۔

شو کی کامیابی سے چینل کے منتظمین کو امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتوں میں زبردست کمائی کرسکیں گے۔ جبکہ خود میراڈونا کے بقول پیلے کے بعد ان کے آئندہ پروگراموں میں ارجنٹائن کی ٹینس اسٹار گیبرئیلا سباتینی اور ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار بیٹسٹوٹا بھی دکھائی دیں گے۔