http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 17 August, 2005, 09:12 GMT 14:12 PST

انضمام چھٹےشعیب ساتویں نمبر پر

کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان انضمام الحق بلے بازوں میں چھٹے نمبر ہیں اور گیندبازوں میں شعیب اختر ساتویں نمبر پر ہیں۔

بلے بازوں میں جنوبی افریقہ کے ژاک کالس، جزائر غرب الہند کے برائن لارا اور بھارت کے راہول ڈراوڈ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

انگلستان کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف پہلی بار اپنے ملک کے سب سے اچھی رینکنگ والے بالر بن گئے ہیں۔ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں دسویں نمبر پر ہیں۔

بلے بازی میں انگلستان کے مارکس ٹریسکوتھک آٹھویں نمبر پر ہیں۔

جزائر غرب الہند کے برائن لارا جو پہلے عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی رہ چکے ہیں کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعے کی وجہ سے اپنی ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر جانے والی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔