http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 16 July, 2005, 12:45 GMT 17:45 PST

سری لنکا آسانی سے جیت گیا

سری لنکا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو بآسانی چھ وکٹ سے ہرا دیا۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں سری لنکا کو ایک سو بہتر رن کا ہدف ملا تھا جو اس نے میچ کے چوتھے روز چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اننگز کے ابتداء میں سری لنکا کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ انسٹھ کے سکور پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر نے عمدہ بالنگ کی اور اننگز میں تینتالیس کے سکور پر چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے اننگز میں دو سو پچاسی اور دوسری اننگز میں ایک سو تیرہ رن بنائے۔

دوسری اننگز میں سری لنکا کے سپن بالر مرلی دھرن نے چھتیس رن کے عوض چھ کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سری لنکا کو ایک کمزور ٹیم کا سامنا ہے۔