بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے سن دو ہزار بارہ کے اولمپک مقابلوں کی میزبانی لندن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی نے یہ اعلان سنگاپور میں اپنے فیصلہ کن اجلاس میں ووٹنگ کے بعد کیا۔
ووٹنگ کے آخری مرحلے میں صرف لندن اور پیرس رہ گئے تھے کیونکہ کمیٹی نے ابتدائی مرحلے میں میڈریڈ، ماسکو اور نیو یارک کو خارج کر دیا گیا تھا۔
میزبان شہر کا تعین کرنے کے فیصلہ اولمپک کمیٹی کے ایک سو سولہ ارکان کے ہاتھ میں تھا۔
شہر میں لوگوں کی کافی بڑی تعداد مختلف مقامات پر یہ فیصلہ سننے کے لیے جمع تھی۔ بہت سے لوگ اپنے کھانے کے وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتروں سے نکل کر ان مقامات پر آگئے تھے جہاں اولمپک کمیٹی کا اعلان براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔ اعلان سنتے ہی لوگوں نے خوشی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔
![]() ووٹنگ کے آخری مرحلے میں مقابلہ لندن اور پیرس کے درمیان تھا |