Saturday, 02 July, 2005, 17:27 GMT 22:27 PST
امریکہ کی وینس ولیمز نے اپنی ہم وطن لنڈسی ڈیونپورٹ کو ہرا کر تیسری مرتبہ ومبلڈن چمپئن شپ جیت لی۔
وینس ولیمز پہلے بھی دو دفعہ ومبلڈن چمپئین رہ چکی ہیں۔ وینس نے فائنل میں ایک زبردست میچ کے بعد لنڈسی ڈیونپورٹ کو ہرا دیا۔
وینس ولیمز نے عالمی سیڈ نمبر ون لنڈسی ڈیونپورٹ کو 4-6 7-6 (7-4) 9-7
سے ہرا کر چمپئن شپ جیت لی ۔
وینس ولمیز کی بہن سیرینا ولیمز سیمی فائنل سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔
لنڈسی ڈیونپورٹ جو کمر میں تکلیف کے باوجود اچھا کھیل رہی تھیں، پونے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس میچ میں وینس ولیمز کو ہرانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔
میچ جیتنے کی خوشی میں وینس ولیمز بے قابو ہو گئی اور میدان میں کودنا شروع کر دیا۔
میچ کے بعد وینس ولیمز نے بی بی سی کو بتایا کہ لنڈسی نے بہترین کھیل پیش کیا اور اس سے زیادہ سخت حریف کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
وینس ولیمز نے اپنی بہن سرینا ولیمز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وینس نے کہا کہ سرینا نے اس کی بہت حوصلہ افزائی کی۔