Monday, 27 June, 2005, 14:40 GMT 19:40 PST
کرکٹ کی دنیا کے ممتاز بھارتی بیٹسمین سچن تندولکر سے جب ایک صحافی نے ان کے بلے کے وزن کے بارے میں پوچھا تو وہ ناراض ہو گئے۔
سچن تندولکر اپنی کہنی میں تکلیف کے باعث اگست دو ہزار چار سے مشکلات کا شکار ہیں اور گزشتہ مئی میں کیے جانے والے آپریشن کے بعد انہیں مزید سولہ ہفتے کے لیے میدان سے باہر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تو ان کا لہجہ ناخوشگوار ہو گیا اور انہوں نے خفگی سے کہا: ’ایسا لگتا ہے کہ لوگوں نے میرے بارے باتیں طے کرنے کی ذمہ داری لے لی ہے۔‘
پھر تھوڑے توقف کے بعد انہوں نے کہا کہ ’میں وہی فیصلہ کروں گا جو میرے لیے اچھا ہو گا اور گزشتہ سولہ سال کے دوران میں نے یہی کیا ہے۔‘