Thursday, 16 June, 2005, 15:36 GMT 20:36 PST
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو جو انگلینڈ کے دورے پر ہے کو ایک ایسے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جو آسیب زدہ ہونے کی شہرت رکھتا ہے۔
ہوٹل انتظامیہ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم کے کئی ممبران کو کچھ دن آسیبوں سے سامنا ہوا۔ یہ بھوت سفید کپڑوں میں ملبوس اور بچے کی طرح چیخیں مارتا ہوا بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے کمروں میں دیکھا گیا۔
ریڈ ورتھ ہوٹل کے منیجر نے بی بی سی کو بتایا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے کمروں میں آسیب نمودار ہونے سے پیدا ہونے والی بھگدڑ سے ہوٹل میں مقیم کئی لوگ جاگ گئے تھے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان حبیب البشر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسیب کو پکڑنے کی کوشش کی ۔
ہوٹل منیجر نے کہا کہ اس مرتبہ بھوت وہ نہیں تھے جن کی وجہ سے یہ ہوٹل مشہور ہے بلکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کا اپنا ہی ایک ’بھوت‘ مشرفی مرتضیٰ تھے جو بیڈ شیٹ اوڑھ کر اورہاتھ میں ریڈیو اٹھا کر اپنے ساتھیوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے تھا۔
اٹھارویں صدی میں ریڈ ورتھ ہوٹل خوفناک فلموں کے لیے بہترین سائٹ مہیا کرتا ہے۔