http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 15 June, 2005, 22:54 GMT 03:54 PST

عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی

پی سی بی کا نیا آئین صدر کے سپرد

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا مسودہ چئرمین شہریارخان نے منظوری کے لیے صدر کو پیش کردیا ہے۔

شہریارخان نے منگل کو یہ مسودہ صدر کے چیف آف اسٹاف کے حوالے کیا ہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے سے وطن واپسی کے بعد صدر پرویز مشرف جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ہیں نئے آئین کی منظوری دیں گے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایڈہاک ازم ختم ہوجائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے بارے میں ملک کی بڑی کرکٹ ایسوسی ایشنز پہلے ہی اپنے تحفظات ظاہر کرچکی ہیں جبکہ سینیٹ کی اسپورٹس سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے دو اراکین سینیٹر انور بیگ اور سینیٹر مراد علی شاہ نے کمیٹی کے اجلاس کا بایئکاٹ بھی کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئین کا مسودہ پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پش کیا جاناچاہیے تھا لیکن شہریارخان کہتے ہیں کہ یہ اہم خفیہ دستاویز براہ راست صدر کو پیش کی جانی چاہیے۔