http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 26 April, 2005, 04:30 GMT 09:30 PST

برائن لارا پھر نمبر ون ہو گئے

برائن لارا جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارگردگی دکھانے کی وجہ سے پھر دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں لیکن ان کی ذاتی کامیابی سے ٹیم کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں 176 رنز کی شاندار اننگز کی وجہ برائن لارا نے جنوبی افریقہ کے یاک کیلس اور بھارت کے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور عالمی رینکنگ میں نمبر ون پر آ گئے۔

تیسرے ٹیسٹ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے جنوبی افریقی بولر آندرے نیل پہلے دس بولروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

برائن لارا کی عالمی رینکنگ میں بہتری سے ان کے ملک کے کھلاڑیوں کو کوئی خوشی نہیں ہوئی ہے اور وہ اپنی ٹیم کی بری کارکردگی پر پریشان ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی عالمی چیمین ٹیم کے دو لازم رکن، مائیکل ہولڈنگ اور جویل گارنر نے کرکٹ ٹیم کے زوال ہر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ ہم میں ڈسپلن کا فقدان ہے جو ٹیم میں بھی نظر آتا ہے۔
جویل گارنر نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز میں کرکٹ کے زوال کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔