http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 29 March, 2005, 18:01 GMT 23:01 PST

عبدالرشید شکور
بی بی سی اردو ڈاٹ کام موہالی

انیل کمبلے ون ڈے ٹیم سے ڈراپ

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے چنے گئے ون ڈے سکواڈ سے خارج کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انیل کمبلے معمولی زخمی ہیں اس لیے ان نام ون ڈے ٹیم کے لیے ان کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔

سلیکٹرز نے حال ہی ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز کھیلنے گوتم گھبیر اور وکٹ کیپر دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

بھارت نے بیٹسمین محمد کیف، مرلی کارتھک، دنیش مونگیا اور مہندر دھونی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بھارتی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ سوروگنگولی ( کپتان) وریندر سہواگ، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، یوراج سنگھ ، محمد کیف، دنیش مونگیا، مرلی کارتھک، عرفان پٹھان، ظہیرخان ، بالاجی، اشیش نہرا اور ہربھجن سنگھ،