Saturday, 26 February, 2005, 09:46 GMT 14:46 PST
بھارتی سلیکٹروں نے پاک بھارت سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ ٹیسٹ موہالی میں 8 مارچ سے 12 مارچ تک کھیلا جائے گا۔
بھارتی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:
سورو گنگولی (کپتان)، وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، راہول ڈریوڈ، ساچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، یوراج سنگھ، دنیش کارتک، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، اشیش نہرا اور لکشمی پاتھی بالاجی۔
مجوزہ ٹیم میں لکشمن اور بالا جی کی واپسی ہوئی ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی زخمی ہونے کے سبب کچھ عرصے سے بھارتی ٹیم سے باہر تھے۔
پاک بھارت سیریز کے دوران تین ٹیسٹ جبکہ چھ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم اٹھائیس فروری کو بھارت پہنچ رہی ہے۔