Wednesday, 16 February, 2005, 12:46 GMT 17:46 PST
وینس ولیمز کی کوشش ہے کہ پروکسمیس ڈائمنڈ گیمز میں انعام کے طور پر سونے اور ہیرے سے جڑا ہوا ریکٹ انہیں انعام میں ملے۔
انٹوارپ میں میچ شروع ہونے سے پہلے انہوں نے کہا کہ ’میں کسی گرینڈ سلام کو جیتنے سے زیادہ یہ ریکٹ جیتنے کو ترجیح دوں گی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ خیال کہ میں (ریکٹ سے) صرف چار جیت دور ہوں مجھے نروس کر دیتا ہے۔ ریکٹ کو حاصل کرنے کا میرے پاس ایک شاندار منصوبہ ہے‘۔
’میں اس ریکٹ کے ساتھ کیا کروں گی؟ میں یہ اپنے آپ تک ہی رکھوں گی۔ ہو سکتا ہے کہ میں اس سے کچھ فائنل مقابلے کھیلوں۔‘
مارٹینا کی دلچسپی
![]() ’میں سول کو پسند کرتی ہوں‘ |
شویئزر الیسٹریٹ جریدے سے ایک انٹرویو کے دوران ٹینس کی سابق نمبر ون کھلاڑی نے کہا کہ ’میں سول کو بہت پسند کرتی ہوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جب بھی ممکن ہو ہم ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ لیکن ان کو بہت میچ کھیلنے پڑتے ہیں اور میری دیگر مصروفیات ہیں‘۔
’ہم دونوں کے لیے یہ آسان نہیں ہے‘۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سول کیمبل کو ان کا نیا پیار کہا جا سکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’یہ ذرا زیادہ ہو گا‘۔