http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 25 January, 2005, 14:55 GMT 19:55 PST

ملاقات بے نتیجہ رہی

پاکستان کی حکمران مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین پر مشتمل وفد کی بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ مینگل سے ہونے والی ملاقات اطلاعات کے مطابق بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئی ہے۔

یہ ملاقات بلوچستان میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے حالات معمول پر لانے کے سلسلے میں حکومتی حلقوں کی طرف سے پہلی کوشش تھی۔ مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔۔۔