Wednesday, 19 January, 2005, 17:51 GMT 22:51 PST
بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ایک تجارتی ادارے ایل جی کی مدد سے پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر کھلاڑیوں کی رینکنگ کا نظام پیش کیا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے بتایا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا عزم ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ میں سرکاری طور پر کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کی جائے۔
میلکم سپیڈ نے یہ بھی بتایا کہ آئی سی سی کرکٹ رینکنگ 2002 میں متعارف کروائی گئی تھی اور اب ایل جی کمپنی کے تعاون سے یہ مکمل نظام کی صورت اختیار کر لے گی۔
’ایل جی آئی سی سی پلئیر رینکنگ‘ سابق برطانوی کپتان ٹیڈ ڈیکسٹر کے 1987 میں وضع کردہ نظام کے تحت ہی کام کرے گی۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ یہ رینکنگ ٹیموں اور کھلاڑیوں کے کھیل کے معیار کا تعین کرے گی اور اس کی مدد سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار آئے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے اس موقع پر کہا کہ
’ اعدادوشمار کسی بھی کھلاری کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔ اور کسی ٹیم کے معیار اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کے اعدادوشمار سے زیادہ دلچسپ چیز کوئی نہیں‘۔