Wednesday, 19 January, 2005, 16:58 GMT 21:58 PST
وی بی سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے بعد ایمپائروں نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو متنازعہ قرار دے دیا ہے۔
میچ کے ایمپائروں روڈی کرٹسن اور پیٹر بارکر نے یہ رپورٹ تھرڈ ایمپائر سائمن ٹوفل اور میچ ریفری کرس براڈ کے مشورے سے پیش کی۔
کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔
اگلے چھ ہفتے تک محمد حفیظ ایک ماہر کے ہمراہ اپنے ایکشن کی درستگی کے لیے کام کریں گے۔
محمد حفیظ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں دس اوور کرائے تھے اور چون رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔