http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 08 January, 2005, 10:19 GMT 15:19 PST

آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا میں اگلے ہفتے شروع ہونے والے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی چودہ کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بیٹسمین مائیکل کلارک کو بھی پاؤں میں چوٹ کے باوجود ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اُدھر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بیٹسمین رائن ہائنڈز اِس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہے کیونکہ اُن کو ملبورن میں ابتدائی میچ میں ہی چوٹ آگئی ہے۔

اُن کی جگہ لینے کے لیے بیٹسمین ریکارڈو پاول کل ویسٹ انڈیز سے آسٹریلیا پہنچیں گے۔ مقابلہ چودہ تاریخ سے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ سے شروع ہوگا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ سولہ جنوری کو ہے۔

دریں اثنا ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا اے کے خلاف کھیلا جانے والا پریکٹس میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔

میچ کی خاص بات کپتان برائن لارا کی شانداد بیٹنگ تھی جنہوں نے چھیاسی گیندوں پر ایک سو سولہ رنز بنائے۔