http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 22 December, 2004, 18:05 GMT 23:05 PST

انضمام الحق اور شعیب اختر فٹ

کپتان انضمام الحق اور فاسٹ بالر شعیب اختر کو اتوارسے ملبرن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

انضمام الحق نے پہلے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کی شکایت تھی جس کے بعد اس کی کمر کے کئی ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 491 رنز سے شکست دی تھی۔

فاسٹ بالر شعیب اختر جو دوسری اننگز میں کندھا زخمی ہونے کی وجہ سے زیادہ بولنگ نہیں کرا سکے تھے، فٹ ہیں اورملبرن میں اتوار سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ شعیب اختر نے پریکٹس کی ہے اور ان کا کندھا ٹھیک ہے۔

باب وولمر نے کہا کہ انضمام الحق کی کمر کا درد ان کی بیٹنگ کرنے کی انداز کی وجہ سے ہے اور یہ کافی عرصہ اسی انداز سے بیٹنگ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ درد کسی بھی وقت دوبارہ ہو سکتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایسا نہ ہو۔