http://bbc.com.im/urdu/

Sunday, 21 November, 2004, 13:48 GMT 18:48 PST

انڈیا کی مشکل میں اضافہ

جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹسمین اینڈریو ہال کی اپنی کیرئیر کی پہلی سنچری سے کان پور میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ مییں انڈیا کے لئے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ سات کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو انسٹھ پر کھیل رہا ہے۔ انیڈریو ہال کو دوسرے دن انیل کمبلے نے ایک سو تریسٹھ کے سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے پہلی مرتبہ کھیلنے واولے ایک اور کھلاڑی زینڈر ڈی برون کے ساتھ ایک سو چوالیس رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ ڈی برون تراسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انڈین سرزمین پر یہ کسی بھی جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کا سب سے زیادہ سکور ہے۔

انیل کمبلے نے ایک سو سولہ رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہربھجن سنگھ اور مرلی کارتیک کچھ خاص کاکردگی نہیں دکھا سکے۔

جنوبی افریقہ نے دوسرے روز کا آغاز دو سو تیس پر چار کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ شروع کیا تھا اور ابتداد میں کچھ وکٹیں گنوانے کے بعد اینڈریو ہال اور ڈی برو% نے جم کر بیٹنگ کی۔

کھیل کے اختتام پر شون پولوک ایک اور پہلی بار کھیلنے والے کھلاڑی تھامی تسولکائیل کے ساتھ اکتیس رنز پر کھیل رہے تھے۔