Sunday, 17 October, 2004, 04:43 GMT 09:43 PST
گوئٹے مالا کی جسم فروشوں نے ایک فٹ بال ٹیم بنائی ہے جو اگرچہ ہر مرتبہ جیتتی نہیں لیکن کم از کم وہ اپنے پیشے کے نامناسب حالات کو ضرور اجاگر کرتی ہے۔
حال ہی میں گوئٹے مالا کی پولیس کی ٹیم نے جسم فروشوں کی ٹیم سٹارز آف دی ٹریکس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ہے۔ لیکن اس میں زیادہ شہرت جسم فروشوں کی ٹیم کو ہی ملی۔
ٹیم کی طرف سے واحد گول کرنے والی والیریا کہتی ہیں کہ ’لوگ ہمارے پاس ہمیں مبارکباد دینے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اچھا کام جاری رکھیں‘۔
اگرچہ ان کے پیشے کی گوئٹے مالا میں قانونی حیثیت ہے لیکن پھر بھی اس سے وابستہ خواتین سیکس کے عوض کم از کم 2.5 ڈالر تک کماتی ہیں اور انہیں پولیس حراساں بھی کرتی ہے۔
ٹیم کی ڈیفینڈر (دفاعی کھلاڑی) بیٹریز کہتی ہیں کہ ’متحد رہنے کی طاقت کو محسوس کرنا اچھا لگتا ہے‘۔
’جب ہم کام کرتے ہیں تو ہم اپنے کمروں میں تنہا ہوتے ہیں‘۔