http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 25 August, 2004, 11:44 GMT 16:44 PST

پاکستان آسٹریلیا فائنل میں

ہالینڈ میں جاری تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا کرکٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ میں انڈیا کی تمام امیدوں پر بھی پانی پھر گیا ہے۔

اب ہفتے کے روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل ہوگا لیکن اس روز بھی بارش کی پشین گوئی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ مسلسل بارش کی نذر ہورہا ہے اور اس سے پہلے آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ہونے والا میچ بھی بارش کی وجہ سے ختم کرنا پڑا تھا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے ہندوستان کو چھیاسٹھ رنز سے ہرا دیا تھا۔ یہ میچ بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔

آسٹریلیا کے فائنل میں جانے کے لیے بدھ کو ہونے والے میچ میں اس کے لئے پاکستان کو ہرانا ضروری تھا۔ دوسری صورت میں فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونا تھا۔