Wednesday, 25 August, 2004, 20:06 GMT 01:06 PST
پاکستان نے ایتھنز اولمپکس میں ہاکی کے ایک میچ میں انڈیا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کا پہلا گول طارق عزیز نے کھیل کے تینتالیسویں، دوسرا سہیل عباس نے انسٹھ ویں، اور تیسرا شبیر محمد اڑسٹھ ویں منٹ میں کیا۔
پہلے ہاف میں میچ صفر-صفر سے برابر تھا۔
اب جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوگا جبکہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے لئے انڈیا، جنوبی کوریا کے مدمقابل ہوگا۔