http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 10 June, 2004, 14:52 GMT 19:52 PST

اولمپک مشعل انڈیا پہنچ گئی

اولمپک کھیلوں کے لئے روشن کی جانے والے مشعل دنیا کے سفر کے چھٹے مرحلہ میں جمعرات کو انڈیا کے دارالحکومت دہلی پہنچ گئی ہے۔

یہ کھیل اس سال اگست میں یونان کے شہر ایتھنز میں ہوں گے۔

دہلی میں ایک سو کے لگ بھگ رنرز نے خاص طور پر بنائی گئی لالٹین میں مشعل کو تینتیس کلومیٹر تک دہلی میں گھومایا۔

اس جلوس میں بالی ووڈ کے کئی فلمی ستارے اور کرکٹ کے مشہور کھلاڑی بھی شریک تھے۔ ان میں ایشوریہ رائے، عامر خان، ویوک اوبرائے، کپیل دیو، راہول ڈاروڈ اور وارندر سہواگ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے اس کا نظارہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے اولپمک حکام بھی موجود تھے۔

المپک مشعل چالیس بعد انڈیا آئی ہے۔

اس کی اگلی منزل افریقہ ہے جہاں سے یہ نو جولائی کو ایتھنز پہنچے گی۔