Monday, 07 June, 2004, 12:47 GMT 17:47 PST
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو نو وِکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح انگلینڈ نے یہ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔
سیریز کا تیسرا میچ جمعرات سے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کو دوسری اننگز میں جیتنے کے لیے پینتالیس رنز درکار تھے جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیے۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چار سو نو رنز بنائے۔ اس کی طرف سے سب سے زیادہ سکور ستانوے ایس پی فلیمنگ نے کیا۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف ایک سو اکسٹھ رنز بنا سکی۔
انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈی فلنٹوف نے چورانوے رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں انگلستان کے میتھیو ہوگارڈ نے پچھتہر رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔