آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان کی پارلیمانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی خواہشمند
وقت اشاعت
کرکٹ کے عالمی کپ 2019 میں تو پاکستان کا سفر ختم ہوا چاہتا ہے لیکن پاکستان کی ایک اور کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پرامید ہے۔ ملک میں کرکٹ اور سیاست کی تاریخ میں پہلی دفعہ پارلیمان کے ارکان کی کرکٹ ٹیم انٹرا پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے انگلینڈ جا رہی ہے۔
اس کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، برطانیہ، آسٹریلیا، افغانستان اور نیوزی لینڈ کے پارلیمانی اراکین شرکت کریں گے۔ پاکستان کی ٹیم قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان پر مشتمل ہے۔
اس ٹیم کا کپتان کون ہے اور کیا اس میں آپ کے پسندیدہ سیاستدان بھی شامل ہیں، جانیے محمد ابراہیم کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔