Tuesday, 18 December, 2007, 15:54 GMT 20:54 PST
امریکی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے کائنات میں بلیک ہول سے نکلنے والےانتہائی بڑے ذرّوں کو کہکشاں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا ہے۔
سائنسدان اس سے پہلے بھی کہکشاں کو ایک دوسرے سے ٹکراتے دیکھے چکے ہیں لیکن اس طرح کا شدید ٹکروا پہلی بار دیکھا گیا ہے۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ بلیک ہول سے نکلنے والے ذرّے کسی بھی سیارے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
سیاستدانوں کا خیال ہے کہ اگر تمام نہیں تو اکثریت کہکشاں اپنے اندر ایک بلیک ہول رکھتی ہیں۔
ناسا کی نئی تصاویر میں کچھ نمایاں نشان نظر آتے ہیں جو بلیک ہول سے نکلنے والے انتہائی بڑا ٹکروں کے ٹکراؤ سے پیدا ہوئے ہیں۔