Thursday, 24 May, 2007, 08:40 GMT 13:40 PST
امریکہ کے ایک صفِ اوّل کے سائنسدان نے کہا ہے کہ عراق جنگ کی وجہ سے سائنس کی تحقیق کے لیے فنڈز کم پڑ رہے ہیں۔ ڈی این اے کی تصویر مکمل کرنے والے سائنسدان کریگ ونٹر نے کہا ہے کہ اہم منصوبوں کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔
ڈاکٹر ونٹر کا کہنا ہے کہ یہ تعلیمی اور نجی اداروں میں تحقیق کے لیے وسائل فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سان ڈیاگو میں ایک کانفرنس کے دوران کئی سائنسدانوں نے بھی کہا کہ تحقیق کے لیے حکومت کی طرف سے فنڈنگ میں کمی آئی ہے۔
ونٹر ایک بے باک کنزروٹوانسان ہیں جو اس وقت متنازعہ ہوگئے تھے جب انہوں نے اس نیت سے انسانی جینوم پر تحقیق شروع کی تھی کہ وہ حاصل ہونے والی معلومات فروخت کریں گے جس سے مختلف بیماریوں کے علاج کا امکان تھا۔