Saturday, 05 May, 2007, 12:03 GMT 17:03 PST
انگلش پریمئر لیگ ویڈیو دکھانے والی انٹرنیٹ سائٹ یوٹیوب پر کاپی رائٹ یا جملہ حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
فٹبال کی تنظیم کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے جان بوجھ کر اس کے جملہ حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فٹبال کو سائٹ پر دکھانے دیا ہے۔
گزشتہ سال گوگل نے یوٹیوب کو خرید لیا تھا۔ یوٹیوب پر پہلے ہی میڈیا کی ایک بڑی کمپنی وایاکوم نے ایک ارب ڈالر کا مقدمہ کر رکھا ہے۔ وایا کوم کا الزام ہے کہ یوٹیوب نے اس کے ٹی شوز کے کلپس کو غیر قانونی طور پر صارفین کو دکھایا ہے۔
یو ٹیوب نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان سے انٹرنیٹ کو خطرہ ہے۔
![]() | |
| یوٹیوب کو کئی مقدمات کا سامنا ہے |
انہوں نے کہا کہ یوٹیوب جان بوجھ کر اپنی سائٹ کی ساکھ بڑھانے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ سائٹ پر لوڈ کی جانے والی ویڈیوز دیکھیں، جس سے مواد کی کمرشل ساکھ متاثر ہوتی ہے۔
حالیہ سالوں میں پریمئر لیگ کی کمرشل ویلیو بہت تیزی سے بڑھی ہے اور اسی وجہ سے جملہ حقوق کا تحفظ اس کی اولین ترجیح بن گیا ہے۔
اگلے تین سالوں میں ٹی وی، ریڈیو اور انٹرنیٹ پر براہ راست میچ اور ان کی جھلکیاں دکھانے کے جملہ حقوق تین ارب پاؤنڈ تک نیلام ہو چکے ہیں۔