Thursday, 11 January, 2007, 00:52 GMT 05:52 PST
ایک امریکی سکالر نے ہزاروں ادبی حوالوں کے مطالعے کے بعد کہا ہے کہ پتلی کمر والی عورتیں ہمشیہ مردوں کی اولین پسند رہی ہیں۔
ڈاکٹر دیوندرا سنگھ نےعالمی ادب کے تین لاکھ پینتالیس ہزار ایسے حوالوں کا مطالعہ کیا جس میں عورت کی خوبصورتی کا ذکر کیا ہے۔ ان ادبی حوالوں میں عورت کی پتلی کمر کی سب سے زیادہ تعریف کی گئی ہے۔
ڈاکٹر دیوندرا سنگھ کا کہنا کہ بعض تہذیبوں میں عورت کی خوبصورتی کے مختلف معیار ہیں لیکن پتلی کمر ہر ملک اور نسل کے مردوں میں پسند کی جاتی ہے۔
رائل سوسائٹی جنرل میں چھپنے والی اس تحقیق میں کہا کہ پتلی کمر کے بعد عورت کے کولہے اور پستان پسند کیے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر دینوندرا نے اپنی تحقیق کے دوران برطانوی، امریکی، چینی اور ہندی حوالوں کا مطالعہ کیا اور اس میں سب سے زیادہ پسندیدگی کا اظہار پتلی کمر کے لیے نظر آیا۔
اس تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سترہویں اور اٹھارویں صدی میں قدری بھاری جسامت والی عورتوں کو پسند کیا جاتا تھا۔
کچھ اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پتلی کمر والی عورتوں میں جلد حاملہ ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے مردوں میں پسند کیا جاتا ہے۔