http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 06 January, 2007, 11:10 GMT 16:10 PST

اڈوبی ریڈر سے ہیکنگ کا خطرہ

ویب استعمال کرنے والوں پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ اپنے اڈوبی ریڈر سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرلیں کیونکہ اڈوبی پروگرام کے پرانے ورژن میں ایک سکیورٹی نقص کی نشاندہی کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں اربوں افراد یہ سافٹ ویئراستعمال کرتے ہیں۔

سکیورٹی کے تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر ہیکر پی ڈی ایف کے اس نقص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے ہارڈ ویئر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جس کے ذریعے ویب صارف کو دیگر نقصانات پہنچائے جاسکتے ہیں۔

تاہم ابھی تک اس سکیورٹی نقص کے ذریعے کسی کا کمپیوٹر ہیک کیے جانے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اڈوبی ریڈر کے ذریعے پی ڈی ایف دستاویزات کو براؤزر ونڈو میں کھولا جاسکتا ہے۔

اڈوبی کا یہ نقص جرمنی میں ’کیوز کمپیوٹر کلب‘ نامی ہیکر گروپ کے سالانہ اجلاس میں سامنے آیا۔

سیمنٹک سکیورٹی کمپنی کے تحقیقات کار ہون لو کا کہنا ہے کہ اڈوبی کے اس نقص کا جس سطح پر استحصال ممکن ہے، وہ باعث حیرت ہے۔

اڈوبے ریڈر کا ورژن 8 اپ گریڈ کرنے سے کمپیوٹر صارف پچھلے ورژن کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں۔