Thursday, 28 December, 2006, 05:45 GMT 10:45 PST
فرانس کی نگرانی میں کوروٹ نامی خلائی مِشن قازاقستان کے خلائے اڈے سے روانہ ہوگیا ہے جو ہمارے نظام شمسی سے باہر سیاروں کو تلاش کرے گا۔
یہ ایک خلائی دوربین ہے جو ایک لاکھ بیس ہزار ستاروں کی نگرانی کرے گی اور ان کی چمک میں پیدا ہونے والے تغیر کا جائزہ لے گی۔ خیال ہے کہ جب ان ستاروں کے گرد گردش کرنے والے ستارے ان کے سامنے سے گزرتے ہیں تو ان سے نکلی والی روشنی کچھ مدھم پڑ جاتی ہے۔
یہ کیثرالملکی مشن خود ستاروں کا بھی بغور جائزہ لے گا تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ ان اندر کیا کچھ ہو رہا ہے۔
یورپی خلائی ادارے کی ایک ترجمان نے بتایا کہ مشن بغیر کسی مشکل کے روانہ ہوا۔
کورٹ خلائی دوربین تقریباً ڈھائی برس تک ستاروں کا مشاہدہ کرے گی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس مشن کے ذریعے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا خلا میں زمین جیسے دوسرے سیارے موجود ہیں۔