http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 01 September, 2006, 00:04 GMT 05:04 PST

خلائی سفر کے لیئے نئے اورین طیارے

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کی سربراہی میں قائم مختلف کمپنیوں کے ایک گروپ کو نئے خلائی طیارے بنانے کے لیئے کئی ارب ڈالر کا ٹھیکہ دیا ہے۔

نیا خلائی طیارہ جسے اورین کا نام دیا گیا ہے خلاء بازوں کو چاند اور اس سے آگے خلاء میں لے جانے کے لیئے استعمال کیا جائے گا۔

نئے خلائی طیارے خلائی شٹل کی جگہ لیں گے جو سن دو ہزار دس میں اپنی عمر پوری کر لیں گے۔

اورین طیاروں کی شکل پرانے اپالو طیاروں جیسی ہو گی جو انیس سو ساٹھ اور انیس سو ستر کی دہائی میں خلاء میں جانے کے لیئے استعمال کیئے جاتے تھے۔

خلائی جہاز شٹیل کے برعکس ان نئے خلائی طیاروں کے پر نہیں ہوں گے اور خلا سے واپسی پر یہ طیارے زمین پر اترنے کے لیئے پیرا شوٹ استعمال کریں گے۔